حضرت وحشی بن حربؒ اپنے باپ (حربؒ ) سے اور اپنے دادا ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کے اصحاب نے کہا اے اللہ کے رسولؐ ہم کھانا کھاتے ہیں لیکن سیرنہیں ہوتے۔ آپ نے فرمایا شاید تم جدا جدا اور الگ الگ کھاتے ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں ۔آپ ﷺنے فرمایا پس اپنے کھانے پر اکٹھے ہوجایا کرو اور اس پر اللہ کا نام لیا کرو تمہارے لئے اس میں برکت ڈال دی جائے گی۔
(سنن ابی داوُ د ، جلد سوئم ،کتاب الاطعمۃ 3764)