کھانے پینے کے آداب

  • حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اللہ کا نام لے کر اپنا دروازہ بند کرو کیونکہ شیطان (اللہ کے نام سے) بند دروازے کو نہیں کھولتا ۔اللہ کا نام لے کر چراغ کو بجھادو۔ اللہ کا نام لے کر اپنے برتن کو ڈھانک دو خوا ہ کوئی لکڑی ہی کیوں نہ ہو اور عرضاً ہو۔ اور اللہ کا نام لے کر مشکیزہ کا منہ باندھ کر رکھو۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم کتاب الاشربۃ ،حدیث نمبر3731)