حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک درزی نے رسول اکرم ﷺ کی دعوت کی اور کچھ کھانا تیار کیا۔ میں بھی رسول اکرم ﷺ کے ساتھ گیا۔ اس نے رسول اکرمؐ کے لئے جو کی روٹی اور شوربا پیش کیا جس میں کدو اور گوشت تھا۔ میں نے دیکھا آپؐ پیالہ میں کدو تلاش کررہے تھے میں اسی دن سے کدو سے محبت رکھتا ہوں۔
(جامع ترمذی ،جلد اول باب اطعمۃ 1850)(مسلم ،کتاب الاشربۃ)