حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں رسول اکرم ﷺ کی گود میں تھا اور میرا ہاتھ کھانے کے دوران پیالہ کی تمام اطراف میں گھوم رہا تھا۔ آپ ﷺ نے فرمایا اے لڑکے بسم اللہ پڑھو ،دائیں ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے آگے سے کھاؤ۔