حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضر ت ﷺ نے دو دو کھجوریں ایک بار اٹھا کر کھانے سے منع فرمایا البتہ اگر اس کا بھائی (جو اس کے ساتھ کھارہا ہو) اجازت دے تو ایسا کرسکتا ہے۔