حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : جب کسی کا بچہ فوت ہوجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے پوچھتے ہیں : تم میرے بندے کے بچے کو لے آئے ؟ وہ عرض کرتے ہیں : جی ہاں ! اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : تم میرے بندے کے دل کے ٹکڑے کو لے آئے؟ وہ عرض کرتے ہیں :جی ہاں ! اللہ تعالیٰ پو چھتے ہیں : میرے بندے نے اس پر کیا کہا ؟ وہ عرض کرتے ہیں :آپ کی تعریف کی اور اناللہ وانا الیہ راجعون پڑھا ،اللہ تعالیٰ فر شتوں کو حکم دیتے ہیں کہ میرے بندے کے لئے جنت میں ایک گھر بناؤ اور اس کا نام بیت الحمد (یعنی تعریف کا گھر) رکھو۔
(تر مذی)