حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : بد ترین شخص وہ ہے جو دوسرے کی دنیا کے لئے اپنی آخرت کو برباد کرے (یعنی دوسرے کو دنیوی فائدہ پہنچانے کے لیے اللہ تعالیٰ کو ناراض کر کے اپنی آخرت کو برباد کرے)۔