حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے کسی ایسے آدمی کو نہیں دیکھا جو اخلاق و عادات کے لحاظ سے فا طمہ رضی اللہ عنہا سے زیادہ رسول کریم ﷺ سے مشابہت رکھتا ہو۔ جب وہ آپ ﷺ کے پاس آتیں تو آپ ﷺ ان کے لیے کھڑے ہو جاتے ، ان کا ہاتھ پکڑتے ،ان کا بوسہ لیتے اور انہیں اپنے بیٹھنے کی جگہ پر بٹھاتے اور جب آپ ﷺ ان کے ہاں تشریف لے جاتے تو وہ آ پ ﷺ کے لیے کھڑی ہو جاتیں ، آپ ﷺ کے ہاتھ پکڑتیں ، آپ ﷺ کا بو سہ لیتیں اور آپ ﷺ کو اپنی جگہ پر بٹھاتیں۔
(ابوداوُد)