اولاد کے حقوق

  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا :۔ مومن کو اس کی موت کے بعد بھی جن اعمال اور نیکیوں کا ثواب ہمیشہ ملتا رہتا ہے وہ یہ ہیں ۱ ۔ وہ علم جس کو اس نے حاصل کیا اور پھیلایا ۲۔ نیک اولاد جس کو اس نے پیچھے چھوڑا ۳۔ قرآن مجید جو اس نے کسی کو دیا ۴۔ مسجد تعمیر کی ۵۔ مسافروں کے لیے مسا فر خانہ تعمیر کیا ۶۔ نہر کھدوائی ۷۔ تند رستی اور زندگی میں اس نے اپنے مال میں سے صدقہ الگ کر دیا (یا وصیت برائے اخراجات نیک کام لکھ دی )۔ ان تمام کا ثواب اس کو اس کی موت کے بعد بھی ملتا رہے گا۔

    (ابن ،ماجہ)