حضرت عمرو بن شعیبؒ اپنے دادا ؓ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اپنی اولاد کو سات برس کی عمر میں نماز پڑھنے کا حکم کرو جب دس برس کے ہوجائیں تو انہیں نماز نہ پڑھنے پر سزا دو اور ان کے بستر بھی الگ کردو۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ495)