حضرت ابی قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنی نواسی امامہ بنت زینبؓ کو جو ابوالعاصؓ کی بیٹی تھیں انہیں اٹھائے ہوئے تھے۔ حالت قیام میں آپ ﷺ انہیں اٹھالیتے اور سجدہ کرتے وقت ان کو زمین پر بٹھادیتے تھے۔
(مسلم ،کتاب المساجد ومواضع الصلوۃ)