حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ ا للہ کے نزدیک سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپؐ نے فرمایا !تم کسی کو اللہ تعالیٰ کا شریک بناؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا فرمایا ہے۔ اس شخص نے عرض کیا اس کے بعد؟ آپؐ نے فرمایا !تم اپنی اولاد کو قتل کرو اس لئے کہ وہ تمہارے ساتھ کھانا کھائے گی۔ اس شخص نے عرض کیا۔ اس کے بعد؟ آپؐ نے فر مایا !تم اپنے ہمسایہ کی عورت سے زنا کرو۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں اسی کے مطابق یہ آیت مبارکہ فرمائی۔ ترجمہ: (رحمن کے بندے) وہ لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ کے سوا کسی اور کی عبادت نہیں کرتے اور نہ ہی ناحق قتل کرتے ہیں اور نہ ہی بدکاری کرتے ہیں اور جو لوگ یہ کام کریں گے وہ اپنی سزا پالیں گے۔ (الفرقان ۲۵ آیت ۶۸)
(مسلم ،کتاب الایمان )