اولاد کے حقوق

  • حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے کہا ایک مانگتی ہوئی عورت آئی، اس کے ساتھ دو بیٹیاں تھی اس کے پاس کچھ نہ تھا۔ ایک کھجور تھی میں نے وہی اس کو دے دی۔ اس نے وہ کھجور آدھی آدھی اپنی دونوں بیٹیوں کو دے دی اور خود کچھ نہیں کھائی۔ پھر وہ کھڑی ہوکر چل دی اور آنحضرت ﷺ ہمارے پاس تشر یف لائے میں نے یہ حال آپؐ سے بیان کیا ۔آپؐ نے فرمایا تم میں جو کوئی ان بیٹیوں کی وجہ سے کسی آفت میں پھنس جائے تو وہ اس کے لئے (قیامت کے دن) دوزخ سے آڑ ہوں گی۔

    (بخاری ، جلد اول کتاب الزکوۃ ،حدیث نمبر1335)