حضرت ابو سعد رضی اللہ عنہ اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :جس کا کوئی بچہ پیدا ہو تو اس کا نام اچھا رکھے اور اس کی اچھی تر بیت کرے ۔پھر جب وہ بالغ ہو جائے تو اس کا نکاح کردے ۔ اگر بالغ ہو جانے کے بعد بھی (اپنی غفلت اور لاپرواہی سے ) ا س کا نکاح نہیں کیا اور وہ گناہ میں مبتلا ہو گیا تو اس کا گناہ اس کے باپ پر ہو گا۔
(بیھقی)