اولاد کے حقوق

  • حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا افضل دینار وہ ہے کہ اس کو آدمی اپنے بیوی بچوں پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار کہ آدمی اس کو اللہ کی راہ میں (جہاد میں) اپنے جانور پر خرچ کرتا ہے اور وہ دینار کہ اس کو آدمی اپنے رفیقوں پر اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے۔ ابو قلابہ نے بیوی بچوں کا ذکر کیا پھر کہا کس آدمی کو اس شخص سے زیادہ ثواب ہوگا جو اپنے چھوٹے بچوں پر خرچ کرتا ہے (اور) اللہ اس کی وجہ سے ان کو محنت سے بچاتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے ان کو بے پرواہ کرتا ہے۔

    (جامع ترمذی، جلد اول، حدیث نمبر:1966، باب البروالصلۃ)