علم کا بیان

  • حضرت ابی امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس دو لوگوں کا تذکرہ کیا گیا ۔ ان میں ایک عابد اور دوسرا عالم تھا اس پر آپؐ نے فرمایا !عالم کی عابدپر اس طرح فضیلت ہے جس طرح تم میں سے ادنیٰ درجہ کے انسان پر میری فضیلت ہے۔ پھر رسول اکرم ﷺ نے فرمایا بلا شبہ اللہ تعالیٰ، اس کے فرشتے آسمانوں اور زمین میں رہنے والے حتیٰ کہ چیونٹی اپنے بل میں اور مچھلیاں بھی سمندر میں اس آدمی کے لئے دعائیں کرتی ہیں جو لوگوں کو بھلائی کی تعلیم دیتا ہے۔

    (ترمذی ، باب العلم ، حدیث نمبر (38)