حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس آدمی نے علم نہ ہونے کے با وجود فتویٰ دیا تو اس کا گناہ فتویٰ دینے و الے پر ہے اور جس آدمی نے اپنے بھائی کو ایسی بات کا مشورہ دیا جس کے بارے میں وہ جا نتا ہے کہ بھلائی اس کے بر عکس ہے تو اس نے (مشورہ طلب کرنے والے سے) خیا نت کی۔
( ابو داوُد، باب کتا ب العلم50)