حضرت جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا۔جب نیک میت کو قبر میں دفن کردیا جاتا ہے تو اس کے سامنے غروب آفتاب کا منظر ہوتا ہے تووہ اٹھ کر بیٹھ جاتا ہے، اپنی آنکھیں ملتا ہے اور فرشتوں سے کہتا ہے کہ مجھے چھوڑ دو تاکہ میں نماز پڑھ لوں۔
(ابن ماجہ)