حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کیا: مجھے بتایئے کہ قیامت کے دن جو کہ پچاس ہزار سال کے برابر ہوگا) کسے کھڑا رہنے کی طاقت ہوگی جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔  یوم یقوم الناس لرب العلمین ۔( جس دن سب لوگ رب العالمین کے سامنے کھڑے ہوں گے)۔ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: مومن کے لئے یہ کھڑا ہونا اتنا آسان کردیا جائے گا کہ وہ دن اس کے لئے فرض نماز کی ادائیگی کے بقدر رہ جائے گا۔
(بیہقی، مشکاۃ)