حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے آگ کا ذکر کیا تو رونا شروع کردیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا آپ کیوں روتی ہیں؟ انہوں نے کہا میں نے آگ کا ذکر کیا تو میں رو پڑی۔ کیا آپؐ روز قیامت اپنے اہل و عیال کو یاد رکھیں گے؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جہان تک تین مقامات کا تعلق ہے تو وہاں کوئی کسی کو یاد نہیں کرے گا۔ ۱۔میزان کے وقت کہ وہ جان لے کہ آیا اس کی میزان ہلکی پڑتی ہے یا بھاری۔ ۲۔کتاب (نامہ اعمال) کے وقت جب کہا جائے گا نامہ اعمال پڑھو حتی کہ وہ جان لے کہ اس کا نامہ اعمال کہاں واقع ہوتا ہے اس کی داہنی طرف سے یا بائیں طرف سے یا اس کے پشت کے پیچھے سے۔ ۳۔اور صراط (پل صراط) کے وقت جب اسے جہنم کے وسط میں رکھا جائے گا۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سؤم کتاب السنۃ :4755)