حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: میرے اور ان یعنی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے درمیان کوئی نبی نہیں اور وہ یقیناًنازل ہونگے پس جب تم انہیں دیکھو تو انہیں پہچان لینا وہ درمیانے قد کے آدمی ہیں ان کا رنگ سرخ و سفید اور ہلکے زرد رنگ کے کپڑے پہنے ہونگے گویا کہ ان کے سر سے (پانی کے) قطرے ٹپک رہے ہونگے۔ اگرچہ اسے نمی نہیں پہنچی ہوگی وہ لوگوں سے اسلام پر قتال کریں گے۔ صلیب توڑیں گے خنزیر کو قتل کریں گے، جزیہ موقوف کردیں گے اور اللہ تعالیٰ ان کے زمانے میں اسلام کے سوا تمام ادیان و ملل ختم کردیں گے ۔وہ (عیسیٰ علیہ السلام) مسیح الدجال کو قتل کریں گے پس وہ زمین پر چالیس برس رہیں گے پھر وہ فوت ہوجائیں گے اور مسلمان ان کی نماز جنازہ پڑھیں گے۔
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الملاحم :4324)