حضرت ابو ذر اور حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: میں ساری امتوں میں سے اپنی امت کو قیامت کے دن پہچان لوں گا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا۔ یارسول اللہ! آپ اپنی امت کو کیسے پہچانیں گے؟ آپ نے ارشاد فرمایا۔میں انہیں ان کے اعمال نامے دائیں ہاتھ میں دیئے جانے کی وجہ سے پہچانوں گا اور ان کے چہروں کے نور کی وجہ سے پہچان لوں گا جو سجدوں کی کثرت کی وجہ سے ان پر نمایاں ہوگا اور انہیں ان کے ایک (خاص) نور کی وجہ سے پہچانوں گا جو ان کے آگے آگے دوڑ رہا ہوگا۔
(مسند احمد)