حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص دجال کے متعلق سنے تو اس سے دور رہے، پس اللہ کی قسم ایک آدمی اس دجال کے پاس آئے گا اور وہ شخص سمجھے گا کہ وہ مومن ہے، پس وہ اس دجال کی اتباع کرے گا ان شبہات کی بناپر جو اس کے ساتھ بھیجے گئے یا البتہ اس چیز سے جو وہ بعض شبہات پھیلائے گا۔
(سنن ابی داوُ د ،جلد سوئم، کتاب الملاحم 4319)