حضرت ربعی بن حراش بیان کرتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ ا ور ابو مسعود رضی اللہ عنہ دونوں اکٹھے ہوئے تو حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: دجال کے ساتھ جو کچھ ہوگا اسے میں اس (دجال) سے جانتا ہوں اس کے ساتھ پانی کا سمندر اور آگ کی نہر ہوگی جیسے تم آگ سمجھتے ہوگے وہ پانی ہوگا اور جسے تم پانی تصور کرو گے حقیقت میں وہ آگ ہوگی پس تم میں سے جس نے اسے پایا اور اس نے پانی کا ارادہ کیا تو جیسے تو وہ آگ سمجھتا ہوگا اس سے پئے گا کیونکہ اسے پانی پائے گا (حقیقت میں وہ آگ نہیں پانی ہوگا) ابو مسعودؓ البدری بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو اسی طرح بیان کرتے ہوئے سنا۔
(سنن ابی داوُ د، جلد سوئم، کتاب الملاحم 4315)