حضرت مقداد بن اسود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اللہ کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ وہ شخص سعادت مند ہے جو فتنوں سے بچالیا گیا ،وہ شخص باسعادت ہے جو فتنوں سے بچالیا گیا اور وہ شخص بانصیب ہے جو فتنوں سے بچالیا گیا اور جو شخص مبتلا کیا گیا (آزمایا گیا) اس نے صبر کیا تو وہ بہت اچھا ہے۔
(سنن ابی داوُ د، جلد سوئم ،کتاب الفتن والملاحم 4263)