حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت سے پہلے ایسے ایسے فتنے ہوں گے جیسے سیاہ (تاریک) رات کے حصے۔ اس وقت آدمی صبح کے وقت مومن ہوگا اور شام کے وقت کافر ہوگا اور اگر شام کو مومن ہوگا تو صبح کو کافر ہوگا ۔ایسے وقت میں جو بیٹھا ہے وہ کھڑے ہوئے شخص سے بہتر ہوگا اور جو چل رہا ہے وہ دوڑنے والے سے بہتر ہوگا۔ پس تم اپنی کمانیں توڑ دینا اور کمان کی تانت کاٹ دینا اور اپنی تلواریں پتھروں پر مار دینا (تاکہ یہ چیزیں کسی فتنہ میں استعمال نہ ہوسکیں) پس اگر کسی شخص کو تمہارے پاس بھیجا جائے تو پھر ابن آدم کے اچھے بیٹے کی طرح ہونا (یعنی ہاتھ نہ اٹھانا)
(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم ،کتاب الفتن والملاحم 4259)