حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول ﷺ نے فرمایا: میری یہ امت، امت مرحومہ (ایسی امت جس پر خصوصی رحمت ہو) ہے اس پر آخرت کا عذاب نہیں ہوگا اس کا عذاب دنیا میں فتنے زلزلے اور قتل ہیں۔