حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: دجال کی بائیں آنکھ کانی ہوگی اور بال گھنے ہوں گے اس کے ساتھ جنت اور دوزخ ہوگی۔ اس کی دوزخ (حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی) جنت ہوگی اور اس کی جنت (حقیقت میں اللہ تعالیٰ کی) دوزخ ہوگی۔
(مسلم ،کتاب الفتن واشراط الساعۃ)