حضرت حذیفہ بن اسید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: جب تک 10 نشانیاں ظاہر نہ ہوں قیامت نہیں آئے گی۔ ۱۔ مشرق میں زمین کا دھنسنا، ۲۔مغرب میں زمین کا دھنسنا، ۳۔جزیرہ عرب میں زمین کا دھنسنا، ۴۔دھویں کا نمودار ہونا، ۵۔دجال کا ظہور، ۶۔دابۃ الارض (ایک چوپایہ جانور جو قیامت کے نزدیک زمین سے نکلے گا اور لوگوں سے گفتگو کرے گا)، ۷۔یاجوج ماجوج کا نکلنا، ۸۔مغرب سے سورج کا طلوع ہونا، ۹۔ایک آگ جو عدن (ایک جگہ کا نام ہے) کے کنارے سے نکلے گی جو لوگوں کو ہانک کر حشر کے میدان کی طرف لے جائے گی، ۱۰۔عیسیٰ علیہ السلام کا نازل ہونا۔
(مسلم ،کتاب الفتن واشراط الساعۃ)