حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول کریم ﷺ نے فرمایا: اس گھر والوں (بیت اللہ) سے لڑنے کے ارادہ سے ایک لشکر چڑھائی کرے گا یہاں تک کہ جب وہ زمین کے ہموار میدان میں ہوں گے تو ان کے درمیانی لشکر کو زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور ان کے آگے والے پیچھے والوں کو مدد کے لئے پکاریں گے پھر انہیں بھی زمین میں دھنسا دیا جائے گا اور سوائے ایک آدمی کے جو بھاگ کر ان کے بارے میں اطلاع دے گا کوئی باقی نہ رہے گا۔
(مسلم ، کتاب الفتن واشراط الساعۃ)