روزِقیامت اور علامات قیامت

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت قائم نہیں ہوگی حتی کہ سورج مغرب سے طلوع ہوگا، پس جب وہ طلوع ہوگا اور لوگ اسے دیکھ لیں گے تو اس وقت روئے زمین پر موجود ہر شخص ایمان لے آئے گا پس اس وقت کسی نفس کا ایمان لانا اس کے لئے نافع نہیں ہوگا جو اس سے پہلے ایمان نہیں لایا ہوگا یا اس نے حالت ایمان میں کوئی نیکی نہیں کی ہوگی۔

    (سنن ابی داوُد، جلد سوئم، کتاب الملاحم 4312)