حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا۔ تم وتر کب پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا: رات کے ابتدائی حصہ میں اور عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا تم وتر کب پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا میں رات کے آخری حصہ میں پڑھتا ہوں۔ پس آپؐ نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے متعلق فرمایا: انہوں نے احتیاط کو مدنظر رکھا اور عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا: انہوں نے عزیمت کو اختیار کیا۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ 1434)