نیت

  • حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا گیا ایسے شخص کے بارے میں فرمایئے کہ جو نیک عمل کرتا ہے اور اس کی وجہ سے لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں (کیا اسے نیک عمل کرنے کا ثواب ملے گا، لوگوں کا اس کی تعریف کرنا ریاکاری میں تو داخل نہیں ہوگا؟) آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا یہ تو مومن کو جلد ملنے والی بشارت ہے۔

    (رواہ مسلم، باب اذا اثنی علی الصالح، رقم:6721)