حضرت معاذ بن انس الجھنی اپنے والد (انس الجھنی رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص صبح کی نماز سے فارغ ہوکر اپنی جگہ بیٹھا رہے یہاں تک کہ ضحی (چاشت) کی دو رکعتیں پڑھے اور اس دوران صرف اچھی، بھلی (نیکی والی) گفتگو کرے تو اس کے گناہ خواہ سمندر کی جھاگ سے بھی زیادہ ہوں تو بخش دیئے جاتے ہیں۔
(سنن ابی داوُد ،جلد اول کتاب الصلوۃ 1287)