حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ﷺ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی ۔تم اللہ تعالیٰ (کے عذاب) سے ڈرو جیسا کہ اس سے ڈرنے کا حق ہے اور تم پر جب موت آئے تو تم مسلمان ہی مرنا(آل عمران۳: آیت نمبر۱۰۲) تو رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔اگر (جہنم کے) تھوہر (درخت کے پانی) کا ایک قطرہ بھی دنیا میں گر پڑے تو تمام زمین والوں کی معیشت (زندگی) خراب ہوجائے تو پھر اس آدمی کا کیا حال ہوگا جس کی خوراک ہی تھوہر ہوگی۔
(ترمذی)