جنت و دوزخ

  • حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا۔لوگ دوزخ پر سے گزریں گے پھر اپنے اچھے اعمال کے ساتھ اس سے نجات پائیں گے۔ ان میں سے اول (اور افضل) وہ ہونگے جو بجلی کی چمک کی طرح گزر جائیں گے پھر (وہ لوگ ہونگے) جو ہوا کے جھونکے کی طرح گزر جائیں گے، پھر (وہ لوگ ہونگے) جو تیز رفتار گھوڑے کی مانند گزریں گے، پھر (وہ لوگ ہونگے) جو سواری پر سوار کی مانند گزریں گے، پھر (وہ لوگ ہونگے) جو آدمی کے دوڑنے کی طرح گزریں گے اور پھر (آخر میں وہ لوگ ہونگے) جو پیدل چلنے والوں کی طرح گزریں گے۔

    (ترمذی)