جنت و دوزخ

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ہم رسول کریم ﷺ کے ساتھ تھے آپؐ نے ایک گڑگڑاہٹ کی آواز سنی، آپؐ نے فرمایا ۔تمہیں معلوم ہے یہ کیسی آواز ہے؟ ہم نے کہا اللہ تعالیٰ اور اسکے رسولؐ کو خوب علم ہے آپ ﷺ نے فرمایا یہ ایک پتھر ہے جس کو 70 سال پہلے جہنم میں پھینکا گیا تھا یہ اب تک اس میں گر رہا تھا اور اب اس کی گہرائی میں پہنچا ہے۔

    (مسلم ، باب جہنم )