جنت و دوزخ

  • حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا۔ آدمی دوزخ سے نکال کر اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش کئے جائیں گے ان میں سے ایک آدمی دوزخ کی طرف دیکھ کر کہے گا اے میرے رب جب آپ نے مجھے دوزخ سے نکال ہی لیا ہے تو اب اس میں دوبارہ نہ لوٹانا تو اللہ تعالیٰ اسے دوزخ سے (ہمیشہ کے لئے) نجات عطافرمائیں گے۔

    (مسلم ، کتاب الایمان )