جنت و دوزخ

  • حضرت ابی سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے جسے چاہے جنت میں داخل فرمائیں گے اور دوزخ والوں کو دوزخ میں داخل فرمائیں گے اور پھر اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ دیکھو جس کے دل میں رائی کے دانہ کے برابر بھی ایمان ہو اسے دوزخ سے نکال لو۔ چنانچہ وہ لوگ کوئلے کی طرح جلے ہوئے ہوں گے پھر انہیں نہر حیات میں ڈالا جائے گا وہ اس میں اس طرح اگیں گے جس طرح دانہ پانی کے پہاڑ والی مٹی سے زردی مائل ہوکر اگتا ہے۔

    (مسلم ، کتاب الایمان )