جنت و دوزخ

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس شخص نے کسی ہتھیار سے خودکشی کی تو وہ ہتھیار اس کے ہاتھ میں ہوگا اور وہ اس کو اپنے پیٹ میں داخل کرتا ہوا جہنم کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ رہے گا اور جو شخص زہر پی کر خودکشی کرے گا تو وہ اس زہر کو جہنم کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ چوستا رہے گا اور جو شخص پہاڑ سے گر کر خودکشی کرے گا وہ ہمیشہ ہمیشہ جہنم کی آگ میں اپنے آپ کو گراتا رہے گا۔

    (مسلم ، کتاب الایمان)