جنت و دوزخ

  • حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: میری ساری امت جنت میں جائے گی سوائے ان لوگوں کے جو انکار کردیں۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے دریافت کیا: یارسول اللہ! (جنت میں جانے سے) کون انکار کرسکتا ہے؟ آپ ﷺ نے جواب میں ارشاد فرمایا: جس نے میری اطاعت کی وہ جنت میں داخل ہوا اور جس نے میری نافرمانی کی یقیناًاس نے جنت میں جانے سے انکار کردیا۔

    (بخاری)