جنت و دوزخ

  • حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا ۔اے اللہ کے رسول، مخلوق کو کس چیز سے پیدا کیا گیا؟ آپ ﷺ نے فرمایا۔ (مٹی اور) پانی سے۔ پھر ہم نے پوچھا کہ،جنت کس چیز سے بنائی گئی ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا۔جنت (اینٹوں سے تعمیر کی گئی ہے) ایک اینٹ سونے کی اور ایک چاندی کی، اس کا گارا (سیمنٹ) تیز خوشبودار کستوری کا ہے، اس کی کنکریاں موتی اوریاقوت ہیں اور اس کی مٹی زعفران (کی مانند زرد و خوشبودار) ہے۔ جو آدمی اس (جنت) میں داخل ہوگا، وہ نازو نعمت میں رہے گا، اس کو کبھی کوئی فکر لاحق نہیں ہوگی وہ اس میں ہمیشہ زندہ رہے گا، اس پر موت نہیں آئے گی، نہ اس کے کپڑے بوسیدہ ہونگے اور نہ ہی اس کی جوانی ختم ہوگی۔

    (ترمذی)