حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم ﷺ نے فرمایا کہ کوئی شخص مسجد میں نماز پڑھے تو نماز کا کچھ حصہ (سنتیں یا نوافل) اپنے گھر کے لئے بھی رکھے اس لئے کہ اللہ تعالیٰ اس کی نماز سے اس کے گھر میں بہتری (برکت) دے گا۔
(مسلم ،کتاب صلوۃ المسافر وقصرہا)