حضرت ابی ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص صبح بیدار ہوتا ہے تو اس کے ہر جوڑ پر صدقہ واجب ہوتا ہے۔ پھر فرمایا سبحان اللہ کہنا صدقہ ہے الحمدللہ کہنا صدقہ ہے اور لا الہ الا اللہ کہنا بھی صدقہ ہے اور اچھی بات کا حکم دینا بھی صدقہ ہے اور بری بات سے روکنا بھی صدقہ ہے اور چاشت کی دو رکعتیں نماز پڑھ لینا سب سے کفایت کرجاتا ہے۔
(مسلم ، کتاب صلوۃ المسافر وقصرہا )