حضرت یزید بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں جب آیا تو نبی ﷺ نماز پڑھ رہے تھے میں بیٹھ گیا، اور انکے ساتھ نماز میں شامل نہیں ہوا۔ راوی بیان کرتے ہیں جب رسول اللہ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو یزید (بن عامر) کو بیٹھا ہوا دیکھا۔ آپؐ نے فرمایا ۔ یزید تم مسلمان نہیں ہو؟ یزید نے جواب دیا کیوں نہیں اللہ کے رسول ؐ میں مسلمان ہوں۔ آپؐ نے فرمایا تم لوگوں کے ساتھ نماز میں شامل کیوں نہیں ہوئے؟ انہوں نے کہا میں نے گھر پر نماز پڑھ لی تھی میرا خیال تھا کہ آپؐ نماز پڑھ چکے ہونگے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: جب تم مسجد میں آؤ اور لوگوں کو حالتِ نماز میں پاؤ تو ان کے ساتھ نماز پڑھ لیا کرو اگرچہ تم نماز پڑھ چکے ہو ۔ یہ دوسری نماز تمہارے لئے نفل بن جائے گی اور پہلی فرض۔
(سنن ابی داوُد جلد اول کتاب الصلوٰۃ) (577)