حضرت سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری شخص جب قریب المرگ تھا تو اس نے کہا میں صرف ثواب کی خاطر تم سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپؐ نے فرمایا جو شخص اچھی طرح وضو کر کے نماز کے لئے آئے تو اللہ تعالیٰ اس کے ہر داہنے قدم پر ایک نیکی لکھ دیتے ہیں اور ہر بایاں قدم رکھنے پر ایک گناہ مٹا دیتے ہیں اب کوئی شخص مسجد کے قریب رہے یا دُور اگر وہ مسجد میں آکر باجماعت نماز ادا کرتا ہے تو اس کے گناہ معاف کردےئے جاتے ہیں اگر وہ مسجد میں آتا ہے اور لوگ نماز کا کچھ حصہ پڑھ چکے ہیں اور باقی سے اس نے جو حصہ پالیا وہ پڑھ لیا۔ اور جو رہ گیا تھا اسے پورا کرلیا تو بھی اس کے گناہ معاف کردےئے جاتے ہیں۔ اگر وہ مسجد میں آتا ہے اور نماز ہو چکی ہے تو وہ اکیلا ہی نماز مکمل کرتا ہے تو اس کے بھی گناہ معاف کردےئے جاتے ہیں۔
(سنن ابی داوُد، جلد اوّل، کتاب الصلوٰۃ) (563)