نماز

  • حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص گھر سے باوضو ہو کر فرض نماز کے لئے آتا ہے تو اسے اس قدر ثواب ملے گا جس طرح احرام باندھ کر حج پر جانے لئے ملتا ہے اور جو شخص نفل نماز کے لئے نکلتا ہے اور وہ صرف اسی لئے مشقت برداشت کرتا ہے تو اسے اس قدر ثواب ملتا ہے جس قدر عمرہ کرنے والے کو ملتا ہے ۔ایک نماز کے اوردوسری نماز جن کے درمیان کوئی لغو بات نہ ہو تو وہ (نماز) عِلّےِیّنُ (بلند درجات میں) میں لکھی جاتی ہے۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول ، کتاب الصلوٰۃ) (558)