نماز

  • حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ مدینہ کے نمازیوں میں سے ایک شخص تھا جس کا گھر نما زیوں سے زیادہ دُور تھا اس کے باوجود وہ ہر نماز مسجد میں ادا کرتا تھا ۔ میں نے اسے کہا سخت گرمی اور اندھیرے میں آنے کے لئے گدھا خریدلیں اس نے کہا مجھے یہ پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد کے قریب ہو جب یہ بات نبی ﷺ کو معلوم ہوئی توآپؐ نے اس سے دریافت کیا کہ آپ نے یہ بات (مجھے پسند نہیں کہ میرا گھر مسجد کے قریب ہو) کیوں کہی؟ انہوں نے عرض کی ’’ اے اللہ کے رسول ﷺ میرا صرف یہی مقصد تھا کہ میرا مسجد کی طرف آنا اور پھر گھر کی طرف واپس جانا نیکیوں میں شمار ہو جائے ‘‘آپؐ نے فرمایا ! اللہ تعالیٰ نے تمہیں وہ سب کچھ دے دیا جو تو نے اس سے طلب کیا‘‘۔

    (سنن ابی داوُد، جلد اول ، کتاب الصلوٰۃ) (557)