نماز

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو شخص نماز سے فارغ ہو کر اپنی جائے نماز پر بیٹھا رہتا ہے تو فرشتے اس کے لئے دُعا کرتے رہتے ہیں جب تک اس کا وضو نہ ٹوٹے یا وہ کھڑا نہ ہو جائے ۔ فرشتے یہ دُعا کرتے ہیں ’’اللّٰھُمَّ اغْفِرْ لَہٗ اللّٰھُمَّ ارْحَمْہٗ ‘‘(ترجمہ: اے اللہ اسے بخش دے ، اے اللہ اس پر رحم فرما)۔

    (سنن ابی داوُد جلد اوّل کتاب الصلوٰۃ) (469)