نماز

  • حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تمہارے لئے ہر قسم کے امیر کی معیت میں جہاد کرنا واجب ہے خواہ وہ امیر نیک ہو یا فاجر اور تمہارے لئے ہر مسلمان کی اقتدار میں نماز جائز ہے وہ مسلمان امام نیک ہو یا فاجر اور اگر چہ وہ کبیرہ گناہوں کا مرتکب کیوں نہ ہو اور ہر مسلمان کی نماز جنازہ پڑھنی واجب ہے وہ نیک ہو یا فاجر اور اگرچہ اس نے کبیرہ گناہ ہی کیوں نہ کئے ہوں ۔

    (سنن ابی داوُد، جلد دوم کتاب الجہاد) (2533)